مہاراشٹر اے ٹی ایس سربراہ نول بجاج مقرر

سدانند داتے کو این آئی اے سربراہ مقرر کئے جانے کے بعد اے ٹی ایس سربراہ کا عہدہ خالی تھا ممبئی مممبئی مہاراشٹر انسداد دہشت گردی اے ٹی ایس کے سربراہ کے طور پر نول بجاج کو مقرر کیا گیا ہے ۔ نول بجاج نے اپنے ایک حکمنامہ میں نول بجاج کو اس عہدہ پر مقرر کیاہے اے ٹی ایس کا یہ عہدہ سدانند داتے کے این آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر بطور سربراہ مقرر ہونے کے بعد خالی تھا اب باقاعدہ طور سرکار نے نول بجاج کے نام پرمہر ثبت کر دی ہے نول بجاج اس سے قبل ممبئی میں کئی اہم عہدہ پر خدمات انجام دے چکے ہیں وہ اسپیشل برانچ میں بھی کام کر چکے ہیں ممبئی اور مہاراشٹر سےاچھی طرح واقف ہے نول بجاج کا شمار کم گو اور تجربہ کار افسر میں ہوتا ہے جس وقت آزاد میدان تشدد ہوا اس وقت نول بجاج اسپیشل برانچ میں تعینات تھے ۔ نول بجاج ایک ایسے افسر ہے جو حالات اور موقع کے مطابق فیصلہ لیتے ہیں وہ دہشت گردی کے معاملات اور کیس کے مطالعہ میں ماہر ہے ۔

Leave a Comment