حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمی رحمتہ اللہ علیہ اور حاجی علی رحمتہ اللہ علیہ سمیت تمام خانقاہیں ہر قسم کی دہشت گردی کی کھل کر مخالفت کرتی ہیں حضرت مخدوم فقیہ علی مہائمی عالمی شہرت یافتہ صوفی اور جید عالم ہیں خطہ کوکن سے وابستہ ماہم کے ساحل میں آرام فرما مخدوم فقیہ علی مہائمی کی خانقاہ سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی جاتی ہے اسی اس خانقاہ سے آج دہشت اور قتل و غارتگری میں ملوث انسانیت دشمن اور اسلام مخالف داعش کے خلاف بھی مہم شروع کر دی گئی ہے اس مہم میں اس کا ساتھ ماہنامہ جہاں کا انصاف دے رہا ہے ۔
ماہنامہ جہاں کا انصاف نے یہ ضرورت محسوس کی کہ داعش کے خلاف بیداری مہم شروع کی جائے اس کے تحت داعش کی خلافت کے نام پر اسلامی تعلیمات کو توڑ مروڑ کر پیش کر نے سمیت دیگر چیزوں اور صحیح اسلامی تعلیمات کو پہنچانے اور مسلم نوجوانوں کو داعش کے دام سے دور رکھنے کے لئے داعش کے خلاف اس سائٹ کا آغاز کیا گیا ہے اس میں آپ کا تعاون درکار ہے ۔ اس مشن سے وابستہ بیشتر کا تعلق خاتقاہ مخدوم فقیہ علی مہائمی رحمتہ اللہ علیہ سے ہے۔ ہمارا مقصد ہی داعش کے خلاف اعلان جہاد ہے کیونکہ جس طرح سے داعش نے یہاں ملک ہی نہیں پورے عالم میں اپنے ناپاک منصوبے کو رائج کر نے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے ہیں اس میں ایک سوشل میڈیا بھی ہے جس کا غلط استعمال کر کے داعش مسلم نوجوانوں کو ورغلا رہا ہے ہماری یہ کوشش ہے کہ ہم اپنے سطح پر داعش کے ناکام منصوبے کو پوری طرح سے نیست و نابود کر دے۔